قومی دفاع

پاک فوج کے شروع کردہ کام جاری رہیں گے، جنرل راحیل شریف

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہو کیا جائے جب کہ جو کام فوج نے شرو ع کئے وہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹار جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہے کیا جائے اور میری خدمات ملک کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی جب کہ جو کام پاک فوج نے شروع کیے ہیں وہ انشااللہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا باقی وقت شہداء کے لواحقین کے لیے وقف کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔