کراچی: (آئی این پی )سی ویو پر شہداء اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاک فوج کے تحت تعمیر ہونے والے نشان پاکستان کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے مل کر بلند ترین فلیگ پوسٹ پر قومی پرچم بھی لہرایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ یہ یادگار عمارت موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے وجہ افتخار بنے گی اور اتحاد کا پیغام دیتی رہے گی۔ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے کراچی کے حالات بدل رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف فنکاروں نے ملی نغمے بھی گائے جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔