راولپنڈی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ کو میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر باقاعدہ ترقی دیدی گئی ہے ۔ان کا تعلق آرمڈ کور سے ہے اور وہ 70ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔