پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سرفراز ستار اور میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرفراز ستار کو ترقی کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی تعینات کردیا گیا ہے اور وہ اس وقت کورکمانڈر ملتان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جب کہ لیفٹیننٹ زاہد حامد کو سرجن جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔