قومی دفاع

پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی/بہاولپور(آئی این پی) چولستان میں بہاولپور کور کی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اورفوجیوں کا لڑائی کیلئے درکار فٹنس کا معیار انتہائی بلند ہے،ہم ہر طرح کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیا رہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چولستان میں بہاولپور کور کی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ۔آرمی چیف ملتان کور کے ٹارگٹ ایریا میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر مشقوں میں شریک فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ نے ہمیں دنیا کی بہترین فوج ثابت کیا۔انہوں نے کہاکہ ،فوجیوں کا لڑائی کیلئے درکار فٹنس کا معیار انتہائی بلند ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میں کامیابیاں بہترین ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمیں خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل جذبات اور صلاحیت سے تیار رہنا چاہیے۔ جوانوں کا حوصلہ بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشقوں کامعائنہ کیا۔