لاہور:(اے پی پی)تاجروں نے پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف ملٹری آپریشن کی حمایت کر دی۔ کہتے ہیں سندھ اور بلوچستان میں آپریشن ہو سکتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں۔ گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پنجاب میں ملٹری اور رینجرز آپریشن کو تاجروں نے احسن اقدام قرار دیدیا،تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بلا تخصیص اور سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہونا چاہئے تاکہ اسکے بہتر نتائج نکل سکیں۔ تاجروں کے مطابق انہیں قوی امید ہے کہ پنجاب میں ہونے والے اس آپریشن سے صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے پر پورے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ تاجر رہنماو¿ں نے حکومت کی طرف سے مارکیٹوں اور کمرشل سینٹرز کی سیکیو رٹی پر توجہ نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔