لاہور:(آئی این پی ) پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسمگلر مارے گئے۔ بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مشکوک افراد مارے گئے جن کے قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اسمگلر شراب کی بوتلیں اسمگل کر رہے تھے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مشکوک جاننے پر انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔