پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پولینڈ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایروبیٹکس میں جے ایف سیونٹین تھنڈر سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پولینڈ میں کثیر القومی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی دھوم مچی رہی۔ ایئر شو میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ انٹر نیشنل ائیر شو میں ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے ایسے ایسے کرتب دکھائے کہ حاضرین نے انگلیاں منہ میں دبا لیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔