قومی دفاع

چمن؛ پاک افغان سرحدکےقریب فورسزکا کومبنگ آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

چمن: (آئی این پی) سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے میں کومبنگ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران 8 دہشتگرد گرفتار کر لیے ۔ بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر چمن کے علاقے میں کومبنگ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے ۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ۔ دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں راکٹ ، ڈیٹونیٹرز اور تیار بارودی سرنگیں شامل ہیں ۔ سیکورٹی فورسز نے گرفتار دہشتگردوں کو انٹیلی جنس ایجنسیز کے حوالے کر دیا ہے ۔ انٹیلی جنس اداروں نے گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔