اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکی جاسوس کی گرفتاری پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے حوالے سے ایف سی بلوچستان کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آئی جی ایف سی کے نام پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔