راولپنڈی: (اے پی پی) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن فیصلہ کن لمحات کی یاد دلاتا ہے ،اس روز قوم فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی تھی ۔یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں جنرل راشد محمود نے کہا کہ آج کے دن شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوران کی درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج خطرات کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرنے میں مصروف ہے،ضرب عضب میں فوج نے ریاست کی بالا دستی قائم کردی ہے ۔