راولپنڈی:(ملت+آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمو د حیات سے ترکی کے سفیر بابر گرگن نے ملاقات کی ،جس میں پاک ترکی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے یہاں جوائنٹ چیفس اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پاکستان میں ترکی کے تعینات سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادرملکوں کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(خ م)