راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ترکی کے جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ جنرل راشد محمود اور جنرل ہلوسی اکر کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ ملاقات میں تینوں مسلح افواج کے سرابرہان بھی شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔