چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات
راولپنڈی :(ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک آرمی نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے متعلق تبادلہ خیال کیا. چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل اور ورلڈ الیون کی آمد کے دوران پاک فوج کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی سہولیات کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکت کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل اور بین الااقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک فوج کی اجنب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا. خیال رہے پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ ہاکی، باکسنگ، ریسلنگ اور فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد اور میچوں کے انعقاد میں آرمی چیف قمر باجوہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو سکا ہے اور 2009 کے بعد پہلی بار بین الااقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں کا آغاز ہوسکا ہے.