قومی دفاع

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوارکو کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر مقامی فارمیشن کمانڈروں نے انہیں یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کے بلند حوصلے ،آپریشنل تیاریوں اور چوکس رہنے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس سے قبل کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔