اسلام آباد:(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوار کی شب اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے علاوہ دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے متعلقہ کمانڈرز اور خفیہ اداروں کو ہدایت کی کہ لاہور خود کش حملہ کی ذمہ داری اور سہولت کاروں کا جلد کھوج لگایا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے بے گناہ بھائیوں ، بہنوں اور بچوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور دہشتگردوں کو اپنی آزادی اور زندگیوں پر کبھی ہاوی نہیں ہونے دیں گے۔