چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
راولپنڈی: (ملت آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی حامد شکیل جیسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے قیام امن کے لیے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی حامد شکیل جیسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پولیس اور لیویز کا کردار قابل تعریف ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل یوسف احمدنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان آرمی چیف کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل یوسف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں،معزز مہمان پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔
جمعرات کو پاکستان آرمی چیف کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل یوسف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں