راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی سینیٹرجان مکین کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سینیٹرجان مکین نامور جنگی ہیرو اوراپنے ملک کےکامیاب نمائندے تھے، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے اور پاک امریکا کے اچھے تعلقات پر یقین رکھتے تھے۔