کراچی:(آئی این پی) چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شینگلی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے سربراہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا کی دعوت پر پاکستان آئے۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نےایڈمرل ووشینگلی کی ہیڈ کوارٹر آمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا۔ چینی بحریہ کے سبراہ کا دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ چینی بحریہ کے سربراہ کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں خصوصی تقریب میں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ بھی موجود تھے۔