چینی بحریہ:(ملت+اے پی پی) چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے،پاک بحریہ کے ساتھ جنگی مشقوں بارا کوڈا میں شریک ہوں گے، مشترکہ مشقوں میں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ چینی بحری جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ چینی بحریہ کے حکام پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔مشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گی۔