قومی دفاع

چین نے ہمیشہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کوترجیح دی:سرتاج

اسلام آباد :(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اورچین نے 65 سالوں میں بے مثال انداز میں با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ہے، مثالی تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی۔یہ بات انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر چینی وزیرخارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے چینی وزیر خارجہ وانگ ئی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ 65 سالوں میں ہم نے بے مثال انداز میں دونوں ملکوں کے درمیان با اعتماد اور ثابت قد می پرمبنی شراکت داری کو پروان چڑھایا ہے۔ہمارے رہنماوں نے عدم مداخلت،باہمی تعاون اور بندونگ جذبے کے اعلی اقدار کی بنیاد پر دوستی کی بنیاد رکھ دی تھی۔ہمارے لوگوں نے قربانیان دیکر اور تمام تر سختیاں جھیل کر شاہراہ قراقرم تعمیر کی ہے۔ہماری اقوام نے ازمائش اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔سرتاج عزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے پیش رو کی طرح مثالی تعلقات کو برقرار رکھنے کے ضمن میں یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ان تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین کثیر الجہتی،جامع اور سدا بہار سٹریٹجک تعاون قائم ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری پر امن ترقی کے ہمارے مشترکہ وژن،تعاون اور علاقائی رابطوں کی عکاس ہے۔اس سے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ بنلدیوں کی نئی سطح تک پہنچ جائیگی۔چین ایک ایسی شاندار قوم کی مثال ہے جس نے روایتوں اور جدیدیت کو یکجا کیا۔چین نے ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ترجیح دی ہے ، دونوں ممالک نے باہمی افہام و تفہیم اور باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا – چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ چین نے ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ترجیح دی ہے اوردونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم اور باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔دفترخارجہ کی طرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ترجیح دی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 65 برسوں میں چین اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم اور باہمی عزت و احترام کی بنیا پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا دونوں ملکوں کے مابین چٹان جیسی سخت سیاسی باہمی اعتماد قائم ہے۔چینی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پاک چین قریبی سٹریٹجک تعاون کی ترقی کو مزید فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔