قومی دفاع

چین پاکستان کو ایٹمی حملےکی صلاحیت کی حامل 8سب میرینزدےگا

بیجنگ: (اے پی پی) چین پاکستان کو زیرآب ایٹمی میزائل حملہ کرنے کی صلاحیت کی حامل 8سب میرین دیگا۔پاکستان کے آئندہ نسل کے سب میرین پروگرام کے سربراہ نے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کو باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 8سب میرین دے گا۔جن میں سے 4میرینز 2023جبکہ باقی 2028میں فراہم کی جائیں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان چار سے پانچ ارب ڈالر کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے جس میں چین پاکستان کوکم شرح سود پرقرض دے گا۔سب میرینز کی ساخت کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے تھے کہ پاکستان کو کس قسم کی سب میرین راہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے اپریل 2011میں چائنہ کی سرکاری شپ بلڈنگ انڈسٹریل کور نے032چنگ کلاس قسم کی عمومی حملہ کی حامل 6سب میرینز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہنئی میرینز ٹائپ 039اورٹائپ041قسم کی حملہ آور میرینز ہوں گی جو کہ پیپلز لبریشن آرمی نیوی استعمال کرتی ہے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے 120 بدعنوان با اثر شخصیات کی فہرست فراہم کردی، وزیر اعظم سے سخت ایکشن کا مطالبہ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔ ایکسپورٹ ورژن کی چھوٹی سب میرین 23سو ٹن وزن کی حامل ہیں اور یہ ایس 20کی طرح ڈیزائن کی گئی ہیں۔ان میں سے 4میرینز 2023جبکہ دیگر چار جو کہ کراچی میں تیار ہو رہی ہیں 2028میں مکمل ہو ں گی۔