کراچی:(آئی این پی)پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چین کے اِکوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملقات کی۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل لیو کو پاکستان نیوی کے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال میں کردار اور بحرِ ہند میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل لیو کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان نیوی کے جہاز کا دورہ بھی کریں گے۔