لاہور:(اے پی پی) امریکا کی پاکستان سے دوریاں بھارت سے یاریاں۔ خطے کے امن اور استحکام پر پھر سوالیہ نشان اٹھنے لگا۔ مشیر خارجہ نے بھی بھارت امریکا بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ سر تاج عزیز کا کہنا تھا حالیہ ڈرون حملے نے پاک امریکا تعلقات میں پیچیدگیاں پیدا کیں۔ اعتماد کو بھی دھچکا لگا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا صورتحال کے تناظر میں امریکی حکام سے سیاسی طور پر روابط کی کوشش میں ہیں۔ جان کیری سے ملاقات کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔