ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے میجر اسحاق شہید
راولپنڈی:(ملت آن لائن) دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر ایک اور بہادر بیٹا قربان ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہوا، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک سلامت رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہوا، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک سلامت رہے گا۔