قومی دفاع

ژوب پاک آرمی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میدیکل کیمپ

ژوب(اے پی پی)ژوب پاک آرمی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میدیکل کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اورمفت اداویات فراہم کی گئیں، بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک نے فری میدیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے سی ایم ایچ ژوب میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی، میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ بھی کئے گئے، کیمپ میں ژوب شیرانی اور گردونواح کے علاقوں کے مرد وخواتین اور بچوں نے بھر پور استفادہ حاصل کیا ،اس موقع پر کرنل شاہ محمد ،کرنل فیصل ،کرنل معاذ ،کرنل بابر، کرنل عامر، میجر شجاع ،میجر شعیب، کیپٹن عطا ،کیپٹن دانش ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی سلطان شیرانی ،باران کلیوال، داؤد خان، صحافی رفیق مندوخیل ،محمود خان حریف آل حاجی عطاو اللہ بابڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمانڈر 29بریگیڈ بریگیدئیر طاہر گلزار ملک نے کہا کہ پاک فوج نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ علاقے میں صحت کی سہولیات کی کمی کے پیش نظر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے نظریاتی سرحدوں کی دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی، کیمپ میں علاج کیلئے آنے والے افراد نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور بہترین انتظامات کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،سی او سی ایم ایچ کرنل شاہ محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ہمیشہ عوام کی بھر پورخدمت کی ہے ،پاک فوج کی قربانیوں پرعوام کو فخرحاصل ہے ۔