راولپنڈی (اے پی پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں خطے کی صورت حال اوربارڈرمینجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شوال آپریشن میں دہشتگردوں کے سرحدپارفرارہونے کی کوششوں پرنظررکھنے کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔آرمی چیف نے امن اوراستحکام کے لیے افغان قیادت کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔آرمی چیف نے تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کا مختصر دورہ کیا ہے ۔دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں امریکی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔ملاقاتوں میں افغان مفاہمی عمل کے مثبت نتائج پربھی اطمینان کا اظہارکیا گیا۔