قومی دفاع

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، مو چھ گوٹھ سے پانچ دہشتگرد گرفتار

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،رینجرز نے موچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور داعش سے ہے،دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگرد ’’ را اور این ڈی ایس‘‘ سے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے،دہشتگرد پولیس پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔بدھ کو کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل قیصر نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور داعش سے ہے،دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگرد ’’ را اور این ڈی ایس‘‘ سے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پولیس پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں،طاہرزماں عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی،ملزم نواز نے جاوید سواتی کو میڈیکل سہولت بھی فراہم کی،جاوید سواتی کے حملے میں دو جوان شہید ہوئے تھے،کرنل قیصر نے کہا کہ دہشتگرد بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے،قیام امن تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،تیسرا دہشتگرد بلال سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہر کا قریبی ساتھی ہے،ملزم بلال نے طاہر کے کہنے پر آٹھ قتل کیے،دہشتگردوں کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث فرد یا گروہ سے کوئی رعائت نہیں ہوگی،اہل کراچی دہشتگردوں کی نشاندہی میں رینجرز کی مدد کریں،دہشتگرد انوار القاعدہ میں شامل ہوا،آئی ڈیز بنانے کا ماہر تھا،ملزم فرحان صدیقی 2008میں القاعدہ میں شامل ہوا۔