کراچی: (اے پی پی) کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ جمشید روڈ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار را کے ایجنٹ سے بھارتی پاسپورٹ اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ جدید آلات، کمپیوٹر، 10 سے زائد سمز اور 3 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار ایجنٹ ارشد انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔ گرفتار بھارتی ایجنٹ پاکستان سے 6 مختلف ممالک جا چکا ہے۔ بھارتی ایجنٹ ارشد 2011 میں بھارت سے پاکستان آیا تھا۔ حساس اداروں نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔