قومی دفاع

کراچی میں امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی،رائیگاں نہیں جانے دیں گے:کورکمانڈر

کراچی: (آئی این پی) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کراچی میں گزشتہ روز متحدہ قائد کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد بگڑنے والی صورت حال کے پیش نظر کورکمانڈر کراچی نے رینجرزہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ۔ اسی بارے میں۔۔نائن زیرو سمیت سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل، ایمبولینس سروس معطل اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے جسے رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ طویل عرصے بعد عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،اب کراچی کے امن اور ترقی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہا کہ کراچی کا امن قربانیوں اور عوام کی بھر پور حمایت کا نتیجہ ہے جسے ہر صورت برقرار رکھیں گے۔