قومی دفاع

کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے: آرمی چیف

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں، سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنے کی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں اس سلسلے میں انھوں نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کراچی کور اور سندھ رینجرز کے افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی اوراندرون سندھ میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہاکہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے ،کراچی کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سب سے بڑے شہر کے امن کوخراب کرنیکی سازشیں ناکام بنادی گئیں،امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا،ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی ،فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی ۔آرمی چیف نے بین الاقومی سرحدوں پر نگرانی کو برقرار رکھنے پر تما م متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی کوبھی سراہا،اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انکا استقبال کیا۔