کراچی (ملت آن لائن +آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے سینئر رکن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملیر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مکان پر چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے سینئر رکن کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ کارکن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب تیموریہ پولیس نے کارروائی کر کے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔