کراچی (ملت آن لائن) اردو بازار میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں کے کریکر حملے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایک عمارت میں دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو اس دوران عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر کریکر بموں سے حملہ کردیا جس سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 1 خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ دوسرے صوبے سے آئی ہوئی ایک فیملی کے 5 افراد نے رہائشی عمارت میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا جس پر انہوں نے رینجرز پر حملہ کردیا تاہم جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم نے خود کوعمارت میں محصور کر رکھا ہے جس کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔