راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرنل (ر) حبیب کا کلبھوشن کو پکڑنے والی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘ وہ 2014ء میں فوج سے ریٹائر ہو گئے تھے ‘ کلبھوشن یادیو کو سزا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تقاضوں کے مطابق دی گئی۔ پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب پاکستانی شہری ہیں مگر ان کا کلبھوشن یادیو کو پکڑنے والی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ 2014ء میں فوج سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو سزا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تمام تقاضوں کے مطابق دی گئی۔ کلبھوشن کو جعلی نام ‘ جعلی شناخت اور جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر پکڑا۔ ہم نے کلبھوشن کے معاملے پر سمجھوتہ کیا نہ ہی کریں گے۔ وہ جاسوس ہے اور جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں دی جاتی۔