بہاولپور:(آئی این پی )بہاولپور میں جاری جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تربیت کے معیار اور جنگی میدان میں کامیابیوں نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا۔ روایتی جنگ میں بھی پاک فوج کی تربیت کا معیار اعلی ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے مشقوں میں جوانوں کی جنگی مہارت ، مورال اور فٹنس کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔