کشمیریوں کی جدوجہد انشاءاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی، آرمی چیف
راولپنڈی:(ملت آن لائن) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد انشاءاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام بذریعہ ٹوئٹ جاری کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبے کو نہیں دبا سکتا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری استصواب رائے کے لئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظر ہیں۔