اسلام آباد:(آئی این پی)سیکرٹری خارجہ نےکہا کہ بھارت نے را افسر کل بھوشن یادیو تک فوری قونصلر رسائی مانگی ہے تاہم فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، لہٰذا قونسلر رسائی کی بھارتی درخواست پر فیصلہ میرٹ آف دی کیس پر ہو گا۔ اعزاز چودھری نے مزید بتایا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر مودی سرکاری کا مؤقف مبہم ہے۔ بھارت نے مذاکرات کی افادیت سے انکار نہیں کیا مگر بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاس یہ جواب نہیں تھا کہ مذاکرات کے سلسلے کو کسطرح آگے بڑھایا جائے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا ہندوستان جب چاہے گا پاکستان کو مذاکرات کیلئے تیار پائے گا۔