نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیردفاع منوہر پریکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والا کل بھوشن یادو ہمارا قابل احترام سابق فوجی افسر ہے جس نے وزارت خارجہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں دفاعی نمائش کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے منوہر پریکر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں گرفتار را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو نے ہر ممکن مدد اور تعاون کی درخواست کی ہے۔ ہم نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ کل بھوشن یادو کی بھرپورمدد کی جائے، کل بھوشن کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، بھارت کی جانب سے قونصلر رسائی کے لئے بھی کہا گیاہے۔ منوہر پریکر نے کہا کہ کل بھوش یادوکے قابل احترام سابق فوجی افسر ہونے کی وجہ سے اس کی مدد کی درخواست کی گئی ہے اس کے علاوہ میں ایک سابق افسر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرسکتا۔