قومی دفاع

کنٹرول لائن پر مکمل تاربندی نہیں کی جا سکتی ہے: بھارتی وزیرداخلہ

نئی دہلی:(اے پی پی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی ، پی ڈی پی مخلوط حکومت عوامی کسوٹی پر پورا اترے گی تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ گٹھ جوڑ میں دونوں جماعتوں کو مجبوریاں ہوتی ہیں اور انہیں مجبوریوں کے باعث حکومت سازی کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ کنٹرول لائن پر مکمل تار بندی نہیں کی جائے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوںنے کہا شمال مشرقی ریاستوں میں شورش کا خاتمہ کرنے کیلئے تشدد کا راستہ تر ک کرنے والوں کیساتھ بات چیت کیلئے حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ ریاست جموںوکشمیر میںحکومت سازی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن میں اسے یہ نہیں مانتا ہوں کہ اس سے ریاست میں کوئی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ الائنس کے معاملے پر تاخیر ہوجاتی ہے کیونکہ دونوں جماعتوںکو اپنی اپنی مجبوریوںکا خیال رکھناپڑتا ہے اور انہیں مجبوریوں پر قابو پانے کیلئے دونوں جماعتوں کے مابین مشاورت کی گئی جس کے بعد اب حکومت سازی کے حوالے سے امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تشدد کیلئے کسی بھی جگہ کوئی گنجائش موجود نہیں ہے لہذا ہمیں اس بات کیلئے تیار رہنا ہوگا کہ ملک میںایسی صورتحال پیدا کی جائے جس میں کسی بھی طرح کے تشدد کی اجازت نہ ہو۔ انہوںنے کہا کشمیر میں امن دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اوراس سلسلے میں سیکورٹی ایجنسیاں بہتر طور پر کام کر رہی ہیں۔ کشمیر میںسرحد پار دراندازی پر تبصرہ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں سرحد پار دراندازی یقینی طورپر ایک خطرہ بنا ہو اہے لیکن ابھی یہ خطرہ برقرار رہیگا کیونکہ سرحد پر مکمل طور پر تار بندی نہیں ہوسکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کنٹرول لائن پر مکمل طور پر تاربندی نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ لائن آف کنٹرول پر ایسے بھی مقامات ہیںجہاں تار بندی کے بارے میںسوچا نہیں جا سکتا ہے۔