کورکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ:(آئی این پی) جنرل عامر ریاض نے آواران میں جوانوں کے ساتھ عید منائی، جبکہ جوانوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر ہ ر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہارکیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کو رکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آپریشنل ایریا آواران میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر عید کا دن گزارا اور دفاع وطن کے فرائض پر مامور دلیر اور نڈر جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کی بحالی تک پاک فوج ہمیشہ کی طرح اسی جوش و جذبہ سے اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی، جبکہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔