قومی دفاع

کوئی بھی ملک تنہادہشتگردوںکوشکست نہیںدے سکتا: نبیل منیر

نیویارک (آئی این پی) پاکستان نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب نبیل منیر نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ کوئی بھی ملک تنہا دہشت گردوں کو شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پیشرفت کا واحد راستہ عالمی تعاون کومضبوط بناناہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے اقوام متحدہ بہترین ذریعہ ہے۔ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے نبیل منیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دنیا میں قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سب سے بڑی کارروائی ہے جس کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔