راولپنڈی:(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان نے دورے کے دوران چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپریشنل کمانڈرز کی طرف سے کور کمانڈر کو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ کورکمانڈر نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم پیشہ گروہ کا صفایا کرنے کی ہدایت کی۔