کوٹلی (ملت + آئی این پی) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری‘ ایک نوجوان لڑکا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی اور کریلہ سیکٹر میں پیر کی صبح بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس سے کریلہ سیکٹر میں 15 سالہ لڑکا عامر زخمی ہوگیا، عامر کو شیل بائیں ٹانگ میں لگا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔