قومی دفاع

کچھ ایٹمی قوتیں دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں:ملیحہ لودھی

واشنگٹن:پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کچھ ایٹمی قوتیں دہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں، دیگر ممالک کو تو عدم پھیلاو کا درس دیتی ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتیں، پاکستان کی ایٹمی پالیسی خطے میں سلامتی کے پہلووں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے دنیا کے کچھ ممالک کے ڈبل اسٹینڈرڈ کی شدید مذمت کی ہے جو دوسرے ممالک کو تو ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کیلئے واعظ کرتے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاوکمیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کچھ طاقتور ممالک ہمارے خطے میں ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا ناصرف ایٹمی عدم پھیلاو پر یہ ممالک دہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں بلکہ روایتی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی خطے میں سلامتی کے پہلوو ں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے اور وزیراعظم نوازشریف دنیا کو بتا چکے ہیں کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو میں ملوث نہیں ہے۔