راولپنڈی (ملت + آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہکچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر نہیں دیکھنا چاہتی،پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا،کچھ قوتوں کا مقصد محض پاکستان کودہشتگردی کا موردالزام ٹھہراناہے۔منگل کو قومی سلامتی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ کچھ عناصر قومی یکجہتی پر قیاس آرائیاں کرکے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، بھارت ہمسایہ ملک ہے ،ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسائل کا حل نہیں ہے،ہم تمام تصفیہ طلب مسائل بشمول کشمیر کا حل بات چیت اور امن کے ساتھ چاہتے ہیں مگر امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔