ٹورنٹو۔:(اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹووڈو نے لاہور دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لاہور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔