راولپنڈی :(ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کیلئے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فریدبارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کیلئے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے مہمند میں شہید ہوئے جبکہ سپاہی ریحان بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہوئے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25 سال کے شہید کیپٹن زرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔