اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا 106واں یوم پیدائش 10نومبرجمعرات کو منایا جائے گا اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گاوہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطاء کیا گیا ۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نے27جولائی 1948ء کوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاء کیا گیا۔