گزشتہ روز ڈرون حملہ انفرادی ہدف پر کیا گیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 24 جنوری کو ڈرون حملہ انفرادی ہدف پر کیا گیا۔ گزشتہ روز فاٹا میں اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔ اورکزئی، کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، حقانی کمانڈر سمیت 2 ہلاک ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ڈرون حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکا کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ڈرون حملے سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 24 جنوری کا ڈرون حملہ انفرادی ہدف پر کیا گیا، ڈرون حملہ دہشت گردوں کے کسی ٹھکانے پر نہیں تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کیمپ پر کیا گیا جس میں مارے گئے افراد افغان تھے اور مہاجرین کے کیمپ میں موجود تھے۔
……………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…اورکزئی، کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، حقانی کمانڈر سمیت 2 ہلاک
پشاور: وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔
پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک
اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔