کوئٹہ:(اے پی پی)نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ گوادر وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کے جھنڈے جلائے جاتے تھے اور آج یہاں پاکستان کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہمارے موقف کی تائید ہے، دو نیوکلیئر ملک ہمیشہ کییئے دشمن نہیں رہ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا اور آج بھی یہ کہتا ہوں کہ دو نیوکلیئر پاورز ہمیشہ کیلئے دشمن نہیں رہ سکتیں، تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔